حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ



حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

عالمی منڈی میں تیل کی مسلسل گرتی ہوئی قیمتوں کے رُجحان کی وجہ سے پاکستانی حکومت نے بھی عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا

امریکہ کی ایران پر پابندیوں کی وجہ سے خدشہ ظاہر کی جا رہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا اور تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچے گی

لیکن اس معا ملے میں امریکہ کی ایران کے ساتھ نرمی کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی

اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مسلسل کمی کے ساتھ 60 ڈالر فی بیرل تک جا پُہنچی ہے

اس کی وجہ سے وفاقی وزیرِ خزانہ نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے
ایک نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کی اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے تو پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملے گا

یہ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اگلے ماہ سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرے گی

No comments:

Post a Comment

BA B.Sc ADA ADS ADC 2nd Annual 2024 Exams Date Sheet Punjab University

  Associate Degree in Arts / Science & Commerce Date Sheet 2 nd Annual 2024   Punjab University Lahore has declared BA ADA ADS ADC ...