Advantages of C Type Charger,Why is it Called C Type USB Charger

 




سی ٹائپ یو ایس بی چارجر کے فائدے

ایک سی ٹائپ چا جر کو عمومی طور پر  یو ایس بی –سی چارجر بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ایک طرح کا  کنکٹر ہوتا ہے جس کی مدد سے سمارٹ فونز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس کو چارج کیا جاتا ہے۔اس کی مخصوص شکل کیوجہ سے اس کو سی ٹائپ چارجر کہا جاتا ہے

سی ٹائپ یو ایس بی بُنیادی طور پر ڈیوائسسز کو چارج کرنے کا ایک نیا طریقہ ہے یہ چارجر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے  میں بھی کافی مدد گار ہوتا ہے۔ سی ٹائپ چارجر کو 2014 میں مُتعارف کروایا گیا تھا۔ سی ٹائپ چارجر بانسبت یو ایس بی-اے اینڈ یو ایس بی-بی کے زیادہ ہمہ گیر اور پورٹ ایبل ہوتا ہے

سی ٹائپ یو ایس بی چا رجر کی پاور دوسرے  چارجرز کی نسبت زیا دہ ہوتی ہے اس کی مدد سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ،ٹیبلٹس جلداز جلد چارج ہو جاتے ہیں۔ اس کی  مدد سے ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں ڈیٹا بھی  بڑی پُھرتی سے ٹرانسفر ہو جاتا ہے۔

سی ٹائپ چارجر ریورسیبل بھی ہوتا ہے جس کا مطلب ہے اسے ہر طرح سے پلگ اِن کیا جا سکتا ہے اور یہ اس میں با نسبت دوسرے چارجرز کے خاطر خواہ اضافہ ہے

سی ٹائپ یو ایس بی چارجر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ  یہ آنے والے ہر ماڈل  سے مُطابقت رکھتا ہے۔ یعنی کہ کمپنیاں جو بھی لیٹسٹ ماڈل کے فونز،لیپ ٹاپ بنا رہی ہیں اُن سب میں سی پورٹ ہوتا ہے۔ لہذا سی ٹائپ کا یہ بھی فائدہ ہے کہ یہ ہر ڈیوائس کے ساتھ مُطابقت رکھتا ہے۔ آپ ایک ہی چارجر کے ساتھ کئی ایک ڈیوائسسز کو چارج کر سکتے ہیں۔اب آپ کو الگ الگ چارجرز رکھنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے





 


No comments:

Post a Comment

What is Google Question Hub,Can it be Used in Pakistan

  How to Use Google Question Hub in Pakistan? Google Question Hub is a tool intended to bridge the gap between what users are searching for...