Is Punjab University Going to Restore Private MA/M.Sc

 




ma/m.sc




کیا پنجاب یونیورسٹی ایم اے/ایم ایس سی بحال کرنے جا رہی ہے

پاکستان بھر  کی جامعات نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پرائیویٹ اور ریگولر ایم اے/ایم ایس سی دو سالہ ڈگری پر پابندی عائد کر دی ہے سالِ 2023 میں جامعہ پنجاب نے ایم اے /ایم ایس سی کے فریش طُلباء کے ایڈمیشن نہیں کیے تھے۔ صرف اُن طُلباء کو اجازت دی تھی جن کی سیکنڈ اینول 2022 میں سپلی آئی تھی۔ جامعہ پنجاب کے اس اقدام کی وجہ سے طُلباء میں ما یو سی پھیل گئی تھی۔ کیونکہ طُلبا ء کی شدید خواہش تھی کہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے/ایم ایس سی کریں

جامعہ سرگودہا نے ایم اے /ایم ایس سی پہلے سا لانہ امتحانات کا داخلہ شروع کر دیا تھا اور یونیورسٹی نے 30 اکتوبر کے نوٹیفیکشن میں  یہ کہا کہ ایسے تمام طُلباء جن کا بی اے/بی ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس یکم جولائی 2022 سے پہلے پہلے مُکمل ہے وہ ایم اے/ایم ایس سی کے پہلے سالانہ امتحانات میں بطور فریش  اُمیدوار کمپوزٹ کے طور پر اپنا داخلہ سینڈ کر سکتے ہیں۔ یہ خبر سُنتے ہی طُلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کیونکہ اُن کو موقع مل رہا تھا کہ وہ اپنا ایم اے/ایم ایس  نجی طور پر مُکمل کر سکیں

سرگودہا یویورسٹی کے اس نو ٹیفیکشن کے اگلے روز ہی جامعہ پنجاب سے خبریں آنا شروع ہو گئی کہ وہ بھی ایم اے/ایم ایس سی کی پرائیویٹ رجسٹریشن جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ طُلباء پھر کنفیوز ہو گئے کہ اب کریں تو کیا کریں۔ آج 15 دن گزرنے کے بعد بھی  جامعہ پنجاب نے ایم اے/ایم ایس سی کی رجسٹریشن شروع نہیں کی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پرائیویٹ طُلباء  جامعات کا مین سورس آف ریونیو ہوتا ہے۔ ایچ ای سی کے اس فیصلے سے جہاں طُلباء کی مُشکلات میں اضافہ ہوا ہے وہاں سرکاری جامعات بھی مالی تنگدستی کا شکار ہو گئی ہیں

سرگودہا یو نیورسٹی  نے ایک اُمید کی کرن جگائی ہے لیکن وہ طُلباء اب بھی پریشان ہیں جن کا بی اے/بی ایس سی/اسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس یکم جولائی 2022 کے بعد کا ہے۔ بحرحال جو طُلباء اہل ہیں وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اُٹھائیں


HEC banned 2 years Private degree MA/M.Sc 2 years ago.It said that HEC will not recognize MA/M.Sc 2 years degree after 30 June 2022. HEC Allowed universities to enroll students in BS 5th Semester in place of old MA/M.Sc degree.The leading universities did so but there was protest on students and parents side. What would prive students and students with job do in future. They could not be able to continue their studies.








No comments:

Post a Comment

What is Google Question Hub,Can it be Used in Pakistan

  How to Use Google Question Hub in Pakistan? Google Question Hub is a tool intended to bridge the gap between what users are searching for...