MA/M.Sc Part.1,2 First Annual 2023 Admissions/Fee & Exams Schedule Sargodha University

 



 

سرگودہا یونیورسٹی ایم اے/ایم ایس سی پارٹ 1،2 سالانہ 2023 امتحانات

سرگودہا یونیورسٹی نے  30 اکتوبر 2023 کو ایک نوٹییفکیشن جاری کیا جس میں یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وہ   فرسٹ اینول 2023 کے سالانہ امتحانات کے ایڈمیشن لینے جا رہی ہے۔جن میں  سیکنڈ اینول 2022 کے سپلی والے طُلباء کے ساتھ ساتھ ایم اے /ایم ایس سی کے فریش طُلباء بھی اپنا آن لائن ایڈ میشن سینڈ کر سکتے ہیں فریش کیٹیگری میں صرف اور صرف وہ طُلباء اپنا ایڈمیشن سینڈ کر سکتے ہیں جن کا بی اے/بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس/ کامرس یکم جولائی 2022 سے پہلے پہلے مُکمل ہو

ایسے تمام طُلباء جو یونیورسٹی کے اس معیار  پر پورا اُترتے ہیں وہ سنگل فیس کے ساتھ اپنا ایڈمیشن 14 نومبر 2023 تک سینڈ کر سکتے ہیں جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ ایڈمیشن سینڈ کرنے کی آخری تاریخ سرگودہا یونیورسٹی نے 21 نومبر 2023 مقرر کی ہے

خواہشمند طُلباء یو نیورسٹی کے آن لائن پورٹل پر جا کر اپنا ایڈمیشن سینڈ کر سکتے ہیں ۔آن لائن ایڈمیشن مُکمل کرنے کے بعد اور مجوزہ فیس حبیب بینک لمٹیڈ میں جمع کروانے کے بعد طُلباء اپنا ادا شُدہ چالان کی تصویر اپلوڈ کریں گے اور فارم ڈانلوڈ کر لیں گے۔ پھر اس فارم کے ساتھ 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر،اور میٹرک/ایف اے/بی اے اور شناختی کارڈ کی تصدیق شُدہ فوٹو کاپیز لگا کر سرگودہا یونیورسٹی کے دیئے گے پتہ پر فارمز ارسال کرنے ہیں۔ تاہم طُلباء کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنا آن لائن پورٹل گاہے بگاہے چیک کرتے رہیں اور اپنا  ایڈمیشن پراسس ٹریک کرتے رہیں تاکہ یونیورسٹی کی طرف سے کسی بھی اعتراض کو فوری طور پر رد کیا جا سکے

حالاں کہ یونورسٹی کی طرف سے ابھی تک سالانہ 2023 امتحانات کی کنڈکٹ ڈیٹ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن طُلباء میں ایک تشویش ہے کہ یہ امتحانات دسمبر 2023 میں کنڈکٹ کیے جائیں گے۔ اگر تدبر کیا جائے تو ایسا ممکن نہیں ہے کی سرگودہا یونیورسٹی یہ  امتحانات دسمبر میں کنڈکٹ کر سکے۔ کیونکہ ابھی تو ایڈمیشن جا رہے ہیں اور ڈبل فیس کے ساتھ ایڈمیشن سینڈ کرنے کی آخری تاریخ 21 نومبر 2023 ہے۔ پھر مُلک بھر میں سموگ کی وجہ سے کافی شہروں میں پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں چُھٹیاں بھی کی ہوئی ہیں۔جس کی وجہ سے طُلباء کو داخلہ سینڈ کرنے میں کافی دشواری بھی ہے۔ لہذا ممکن ہے کہ سرگودہا یونیورسٹی  ان امتحانات کی آخری تاریخ میں ایکسٹینشن دے دے۔ پھر کاغذات کی جانچ پڑتال پھر رولنمبر سلپس جاری کرنے میں کافی ٹائم لگ سکتا ہے لہذا ممکن ہے کہ یہ امتحانات جنوری یا فروری 2024 میں کنڈکٹ کیے جائیں لیکن یہ کوئی فائنل  نہیں ہے۔ اصل تاریخ کا فیصلہ یونیورسٹی کے اعلان کے بعد ہی ہو گا۔







No comments:

Post a Comment

What is Google Question Hub,Can it be Used in Pakistan

  How to Use Google Question Hub in Pakistan? Google Question Hub is a tool intended to bridge the gap between what users are searching for...