Google Deactivates G Mails Accounts If Inactive

 




 

گوگل اکاونٹس جو یکم دسمبر 2023 کو بند کر دیے جائیں گے

گوگل نے مئی 2023 میں یہ اعلان کیا تھا کہ ایسے تمام اکاونٹس جو گزشتہ دو سال سے غیر فعال ہیں گوگل اُن سب کو یکم دسمبر کو ڈلیٹ کر دے گا۔کمپنی اس سلسلے میں اپنے صارفین کو میلز کے ذریعے مُطلع بھی کر رہی ہے۔ گوگل میل ڈاکس،ڈرائیو،میٹ،کیلنڈر،یو ٹیوب اور فوٹوز پر اس پالیسی کا اطلاق ہو گا

گوگل نے اپنے صارفین کو کہا ہے کہ اگر وہ اپنے اکاونٹس کو  اور ڈیٹا کو بچانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے اپنے اکاونٹس میں 30 نومبر پر لاگ اِن ہو جائیں۔ ورنہ اُن کے اکاونٹس کو بند کر دیا جائے گا 

اگر آپ گوگل کے صارف ہیں اور گوگل کی پروڈکٹ  گوگل ج میل کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا اکاونٹ یکم دسمبر 2023 کو ڈلیٹ ہو جائے گا۔ بلکل صیح سُنا آپ نے۔ گوگل نے اب ایک نئی پالیسی بنائی ہے کی ایسے تمام صارفین جو اپنا جی میل اکاونٹ دو سال سے استعمال نہیں کر رہے ہیں گوگل اُن ک اکاونٹ بند کر دے گا

گوگل نے یہ ایک مستقل پالیسی بنا دی ہے کی اگر مُسقبل میں بھی کوئی صارف اپنے اکاونٹ میں لاگن نہیں ہو گا یا  اُس کا اکاونٹ دو سال تک غیر فعال رہے گا تو گوگل ایسے اکاونٹ کو ڈلیٹ کر دیا کرے گا

اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ دو سال میں ایک بار اپنے اکاونٹ میں لاگ اِن کر لیا جائے، گوگل ڈرائیو کو سرچ کر لیا جائے یا اپنے اس اکاونٹ کو کسی بھی تھرڈ پارٹی ایپ سے منسلک کر دیں تب بھی آپ کا اکاونٹ ڈلیٹ ہونے سے بچ جائے گا۔

اب سوال یہ ہے کہ گوگل ایسا کیوں کر رہا ہے تو اس کا جواب گوگل پہلے ہی اپنے بلاگ پر دے چُکا تھا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ جو غیر فعال اکاونٹس ہوتے ہیں اُن کے ہیک ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔ ہیکرز اِن اکاونٹس کا غلط استعمال کر سکتے ہیں 

کیونکہ غیر فعال ہونے کی وجہ سے ان اکاونٹس کی سکیورٹی کمزور پڑ جاتی ہے




No comments:

Post a Comment

BA B.Sc ADA ADS ADC 2nd Annual 2024 Exams Date Sheet Punjab University

  Associate Degree in Arts / Science & Commerce Date Sheet 2 nd Annual 2024   Punjab University Lahore has declared BA ADA ADS ADC ...